نئی دہلی، 07 نومبر / مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اسرائیل کی
راجدھانی تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوسے تفصیلی تبادلۂ
خیال کیا۔جناب راج ناتھ سنگھ اسرائیل کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں
۔دونوں لیڈروں کی یہ ملاقات انتہائی خیر سگالی کے ماحول میں ایک گھنٹے تک
جاری رہی جس کے دوران مختلف امور پر سودمند تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع
پر دونوں لیڈروں نے علاقائی صورتحال اور عالمی برادری کو درپیش دہشت گردی
کے خطرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ
دہشت گردی سے نہ صرف ہندوستان اور اسرائیل جسے ملکوں کو بلکہ پوری دنیا کو
شدید خطرات لاحق ہیں۔اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے باہمی تعاون کی
موجودہ صورتحال اورمستقبل کے امکانات پر بھی گفتگو کی ۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے
دوقدیم ترین تہذیبی ممالک کے حیثیت رکھتے ہیں اور ان میں سائنس اور
اختراعات کی بھرپور اہلیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چچا ایک مشہور
ماہر ریاضی تھے ۔وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ دنیا کے بہترین ماہر ریاضیات
ہندوستان میں ہی پیدا ہوئے تھے۔وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے مختلف
سائنسی شعبوں میں اسرائیل کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے سائنس کے میدان
میں ہندوستان کی کامیابیوں کا بھی حوالہ دیا،جس میں صفر ،اعشاریہ اورالجبرا
شامل ہیں۔
جناب نیتن یاہو نے کہا کہ وہ نیویارک میں وزیراعظم نریند رمودی کے ساتھ
ملاقات سے بہت متاثر ہوئے اور انہیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں
فروغ جاری رہے گا۔
دوسری طرف جنا ب راج ناتھ سنگھ نے دفاع اور زراعت سمیت متعدد شعبوں میں
دونوں ملکوں کے باہمی مراسم کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا
کہ داخلی سلامتی پر دونوں ملکوں نے جس معاہدے
پر دستخط کئے ہیں اس سے
باہمی طور سے سودمندتعاون کے مزید امکانات روشن ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں
انہوں نے اہلیت سازی اورتربیت کا خاص طور سے حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ
مستقبل میں ایک ایسی اعلیٰ تکنیکی شراکت داری قائم کی جانی چاہئے ،جودنیا
کے دو ایسے بڑے ممالک سے مطابقت رکھتی ہو ،جو معلومات عامہ کے میدان میں
قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے وزیراعظم
نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی جانے والی میک ان انڈیا مہم کا خاص طور سے
تذکر ہ کیا اور دفاعی شعبے سمیت متعدد اسرائیلی صنعتوں کو دعوت دیتے ہوئے
کہا کہ وہ ہندوستان کی نئی سرکار کے ذریعہ وضع کی جانے والی سرمایہ
کاردوست پالیسیوں کا فائدہ اٹھائیں۔
اس تفصیلی تبادل�ۂ خیال کے دوران اسرائیلی وزیراعظم جناب نیتن یاہو نے
ہندوستانی وزیرداخلہ کو اُن ٹکنالوجیز کی تفصیل سے آگاہ کیا ،جو فضائی
سلامتی ،سرحدی تحفظ اور پانی کی بچت کرنے کے شعبے میں اسرائیل کے ذریعہ
وضع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہندوستان کے ساتھ ان تکنیکوں کے
باہمی لین دین اور فروغ کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم
نریندر مودی کے اس خیال سے پوری طرح مطمئن ہیں کہ دفاعی صنعت سمیت اسرائیل
کی صنعتیں میک ان انڈیا سے استفادہ کرکے مصنوعات کی تیاری کی لاگت میں
کمی کرسکتی ہیں ۔یہی نہیں بلکہ اسرائیل کے ذریعہ تیار کئے جانے والے نئے
نظام کی لاگت میں بھی کمی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی صنعتوں کا
ایک وفد اپنے سفرہند کے دوران مختلف شعبوں میں سازوسامان کی تیاری کے
امکانات کا جائزہ لے گا۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی اس سلسلے میں
خاص طور سے زوردے کر کہا کہ اسرائیل اورہندوستان مل کر افریقہ اور لاطینی
امریکہ کے اُن بازاروں میں کاروبار کے امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
ہندوستان کی ٹھوس موجودگی قائم ہے ۔